i پاکستان

اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شرجیل میمنتازترین

April 16, 2024

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی وجہ مہنگائی، بیروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سندھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے، پہلے کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے۔ وزیراطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ 15 روز میں کچے سے 13 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے میں 6 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کرسٹل آئس استعمال کرنے والوں کو پتا نہیں چلتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، کرسٹل آئس استعمال کرنے والے خودکش بمبار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی