i پاکستان

اسپتال میں میاں بیوی کے جھگڑے میں گود کا بچہ زمین پر گرنے سے جاں بحق،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاتازترین

November 29, 2022

جناح اسپتال میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں ماں کی گود سے شیر خوار بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 2 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹہری ہوئی تھی کہ اس کا شوہر آصف آیا اور مجھ سے ایک ہزار روپے مانگ نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور میری گود میں موجود 2 سالہ بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا والد آصف نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ، متاثرہ خاندان سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اسٹاپ کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی