اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی