لاہورہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے۔اسموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے جاری کردیا، جس میں عدالت نے تعلیمی اداروں میں اسکول بسیں چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق موسم سرماکی تعطیلات کیبعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کوچلنے نہیں دیاجائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بھاری گاڑیوں کی باقاعدگی سے معائنہ کرے اور گاڑیوں کیمتواتر معائنے اور ڈیٹا کے لیے پالیسی وضع کرے۔فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس نامی پودے کی شجرکاری بند کرکے اس کے درخت اکھاڑے گی۔ ان پودوں کی جگہ دیسی درخت لگائے جائیں گے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ اسٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔اسموگ تدارک کے حوالے سے سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی