پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کی صورتِ حال کے پیش نظر اسپورٹس گالا ملتوی کر دیا گیاہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے بعد اسپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں شہریوں میں ماسک فراہمی کی مہم شروع کر دی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مساجد سے اسموگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 9 سے زائد مقامات پر آگ جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 15 ایف آئی آر درج کر کے 4 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی