i پاکستان

اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت،عدالت کا ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکمتازترین

April 14, 2023

لاہورہائی کورٹ نے ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عدالت عالیہ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کے عہدے پر مستقل بنیاد پر افسر تعینات کرنے اور ماحولیاتی سفیروں کی تعداد بڑھانے اور انہیں فعال کرنیکا حکم دے دیا،عدالت نے گھروں میں واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی،عدالت عالیہ نے ایس پی ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا،دوران سماعت جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیے کہ روز افسران کے بدلنے سے حکم پر عمل درآمدکے لیے نئے افسران کو حکم دینا پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی