گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، ان کی شہادت کی خبر فلسطینی عوام سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے افسوسناک ہے۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ نے سیاسی سطح پر فلسطینیوں کی حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائی ، انہوں نے ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی آواز اٹھائی،ان کے قتل سے وسط ایشیا میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی