i پاکستان

اسلام آباد،صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیلتازترین

October 28, 2024

ٹیکس آفس اسلام آباد نے صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل انوائسنگ سسٹم کے ذریعے شامل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیل کیے گئے ریسٹورنٹس کی جعلی رسیدوں کی پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئرکیذریعے تصدیق کی گئی، دونوں ریسٹورنٹس کو سیل کر کے 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع کر دی ہے، پہلے مرحلے میں یہ اسکیم اسلام آباد میں متعارف کرائی گئی ہے۔اسکیم ٹیئر 1 کے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کے لئے متعارف کرائی گئی، پی او ایس پرائز اسکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک میں توسیع دی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق جعلی رسیدوں سے مطلع کرنے والے صارفین کو انعامات دیئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی