i پاکستان

اسلام آباد،ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارتازترین

November 28, 2024

ایف آئی اے امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری اجمل محمد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو یو اے ای سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ لاہور کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے فرار ہو گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی