i پاکستان

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکانتازترین

February 11, 2025

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں سرداورخشک موسم کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سوات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور لاہور سمیت کئی شہروں میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ، سکردو، استور، پارا چنار منفی 4، ہنزہ ، بگروٹ منفی 2 اورکالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری ججانب سوات میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، نظارے نکھر کر مزید حسین ہوگئے، برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا۔سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی