گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشورہ دیا ہے کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے تو ریاست سخت ایکشن لے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلی ترقیاتی کاموں کے افتتاح کررہے ہیں اور کے پی میں دھرنوں ، اسلام آباد پر چڑھائی ، ریاست کے خلاف لڑائی کی خبریں آتی ہیں۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اپنا صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی