i پاکستان

اسلام آباد پولیس پرپتھراو، پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درجتازترین

September 10, 2024

پولیس اہلکاروں پر پتھرا وکے واقعے پر پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں شعیب شاہین اور عامر مغل سمیت 70 سے زائد رہنماوں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، ڈنڈوں اور پتھروں سمیت راڈ سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے زخمی کیا گیا، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔ ایف آئی آرکے مطابق پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور پولیس اہلکاروں سے سرکاری سامان چھینا گیا۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا تھا، 26 نمبر چونگی پر جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھرا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی