الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کوورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی، درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیل پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتنے کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں، 14 ہزار سے زائد عملہ، سکول ٹیچرز اور دیگر ملازمین سرما کی تعطیلات پر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی