الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طورپر ملتوی کرتے ہوئے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون اور رولز میں تبدیلی کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، قانون سپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے نئے شیڈول کی سفارش جبکہ وزارت قانون نے حمایت کی،الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے،الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیرہوتی ہے،قانون میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنی ہیں،حلقہ بندیوں سمیت تمام مراحل دوبارہ شروع کرنے پڑتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی