i پاکستان

اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتارتازترین

November 13, 2024

وفاقی دارلحکومتاسلام آباد میں بھی اسموگ کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کر دیں۔انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک بھٹہ سیل کر دیا ، کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسموگ کے حوالے سے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ، ترجمان کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور سے درخانہ تک بھی موٹر وے دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی