i پاکستان

اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیںکنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے چھاپےتازترین

July 30, 2024

وفاقی دارالحکومت میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیںکنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ،ترنول کے علاقہ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد کو جرمانے کئے گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے ترنول ،سیکٹر G-15 میں پرائس چیکنگ کیں، مجسٹریٹ صدر زون نے سبزی ، فروٹ دودھ دہی اور روٹی و نان کے سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا۔اس دوران ناجائز منافع خوری میں ملوث ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کئے گئے ،مجسٹریٹ صدر زون نے کئی دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی نان اور سبزی فروٹ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شہری ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی