i پاکستان

اسلام آباد میں اپارٹمنٹ سے 2 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمدتازترین

September 09, 2024

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں اپارٹمنٹ سے2 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی موت مبینہ طورپر زہریلی نشہ آوراشیا پینے کے باعث ہوئی، سیکٹرایف الیون ٹومیں ایک اپارٹمنٹ میں دو خواتین اور لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی۔ تینوں افراد کی موت مبینہ طورپر زہریلی نشہ آوراشیا پینے کے باعث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ شالیمار پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک لڑکی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی ڈیتھ ہوگئی، مرنے والے ایک شخص کی شناخت ہوگئی جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نا کی جاسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی