ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس یا کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کر دئیے۔تفصیل کے مطابق ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں، کالے شیشوں، فلیش یا پولیس لائٹس لگی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سخت کریک ڈائون کے نتیجے میں بھاری جرمانے کیے جائیں گے جبکہ گاڑی کسی بھی علاقے کی کیوں نہ ہو، اسے بخشا نہیں جا رہا۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہزار سی سی گاڑی کو 5 ہزار، ہزار سے دو ہزار سی سی گاڑی کو 10 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کو 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ کوئی سفارش یا دبا ئوقبول نہیں کیا جا رہا، جرمانے کی ادائیگی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ جا رہی ہے۔ بلال اعظم نے مزید کہا کہ چیف کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اگر دوسری بار قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ پانچ گنا زیادہ ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی