وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں بینک سے 80 لاکھ روپے نکلوانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بینک آنے والے شہری کا تعاقب کررہے تھے جس کے بعد موقع دیکھ کر وادات کی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس کی مدد سے اب ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون سے 90 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی