i پاکستان

اسلام آباد کی تین بار ایسوسی ایشنز نے آئینی پیکج کومستردکردیا، مزاحمت کا اعلانتازترین

October 03, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے حکومتی آئینی پیکج کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کردیا ہے، 7 اکتوبر کو آل پاکستان وکلا کنونشن کا انعقاد ہوا ۔ اس بات کااعلان اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنز، اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کیا ۔ اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی نے دیگر عہداروں نے کہا آئینی پیکج کو مسترد کر دتے ہیں ۔ آئینی پیکج کے خلاف 7 اکتوبر کو دن 11 بجے آل پاکستان وکلا کنونشن کرایا جائیگا۔علیم عباسی نے کہا کہ ہم صرف مسترد نہیں کرتے بلکہ ان کو روکنے کے لیے مزاحمت بھی کریں گے ، مخصوص شخصیات ، مخصوص سیاسی جماعتوں اور بدنیتی پر مبنی ترامیم کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی نے کہا کہ ان ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کے پاس سیشن جج سے زیادہ کا اختیار نہیں ہو گا ، 6 ججز کا خط پسند نہیں آیا تو ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی ترمیم کی جارہی ہے۔اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے 63 اے نظرثانی درخواست فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار اسٹیک ہولڈر نہیں تو کیوں نظرثانی دائر کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی