i پاکستان

اسلام آباد، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیعتازترین

February 11, 2025

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیپی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا۔دوران سماعت معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی، جج افضل مجوکا نے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر اپنے دلائل دیں میں اسی مہینے ضمانتوں پر فیصلہ کروں گا۔بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 مقدمات ' بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی