اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہوا اوربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ناران،کاغان،سوات،کوہستان،کشمیر،گلگت بلتستان میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بونیر، باجوڑمیں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے مہمند، خیبر،اورکزئی،کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہیکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے،لاہور، شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ،ساہیوال، سیالکوٹ سمیت پنجاب کیکئی شہروں میں دھند کا امکان ہے،سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 9، اسلام آباد میں 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،لاہورمیں درجہ حرارت 7،کراچی 12،پشاور5،کوئٹہ میں 1 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی