i پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ،عمرے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش پر 4 مسافر گرفتار ، جعلی ویزے برآمدتازترین

August 08, 2024

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں جن کا تعلق گجرات اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی