منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہزاد کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سلیمان شہباز پیش ہوئے۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی اے لاہور کی عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عدم حاضری پر سلیمان شہباز اشتہاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی