اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست میں سیکرٹری دفاع کو 20 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی آئی جی آپریشنز پولیس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سیکرٹری دفاع بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ آپ کیا ہیں گے؟ صرف رپورٹ پیش کریں گے؟ کیا سیکریٹری دفاع بھی عدالت میں موجود ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا سیکریٹری دفاع نہیں، جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس عدالت آئے ہیں، سیکرٹری دفاع 11 اگست سے ملک سے باہر ہیں، جوائنٹ سیکرٹری موجود ہیں، اس کیس میں دائرہ اختیار کا معاملہ بھی ہے۔عدالت نے ریمارکس دئیے آپ فیڈریشن ہیں، آپ کے پاس اختیار ہے، آپ کے پاس سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ ہیں، یہ معاملہ انا نہ بنائیں۔عدالت نے سیکریٹری دفاع کو 20 اگست کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے مجھے امید ہے یہ کیس آئندہ منگل تک یہ کیس ختم ہو جائے گا۔عدالت نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب کہاں ہیں؟ اٹارنی جنرل کو کہیں اس مرتبہ اپنے ویک اینڈ کی قربانی دیں، میں اس پر تفصیلی آرڈر جاری کروں گا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی