اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈورکیٹ کی گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیدرخواست پر سماعت کی۔ علی بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آ ج(جمعہ )کے لیے وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ علی بخاری کے خلاف کتنے مقدمات ہیں؟ وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین ایک روز تک رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے علی بخاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آ ج (جمعہ)تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی