i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کر دیتازترین

April 28, 2023

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹسعامر فاروق نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی،اسٹیٹ بینک کے اکائونٹس کا معاملہ ریگولیٹ کرنے کیلئے موجود ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکائونٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں۔جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق بظاہر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکائونٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں ہے،اسٹیٹ بینک کے اکائونٹس کا معاملہ ریگولیٹ کرنے کیلئے موجود ہے،اکائونٹ کھولنے میں قانون کی خلاف ورزی ہوتی تو اسٹیٹ بینک معاملہ اٹھا سکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی