i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادیتازترین

October 25, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی اور پی ٹی آئی وکلا کے اطمینان درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران فیصل چودھری نے بتایا کہ عدالت کی مہربانی سے اجازت ملی اور ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جیل میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع نہیں کی جائے گی اور عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عمران خان کو سہولیات نہ ملنے کی بات پر عدالت نے کہا کہ کیس کے سکوپ سے باہر نہیں جاوں گا، آپ الگ درخواست دائر کریں۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست اور پی ٹی آئی وکلا کے مطمئن ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی