i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیںتازترین

April 11, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی، وکیل علی امین گنڈا پور ایڈووکیٹ شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت نے فریقین کو جمعہ کے روز تک علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی