i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 2 ہفتے کی تعطیلات کا آغازتازترین

December 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی دو ہفتے کی تعطیلات کا آغاز منگل کے روز سے ہوگیا۔آفس آرڈر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق چھٹیوں کے دوران بھی موجود ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی یکم جنوری سے آٹھ جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تین جنوری سے آٹھ جنوری تک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس طارق جہانگیری 24 دسمبر سے یکم جنوری تک رخصت پر ہوں گے، جسٹس بابر ستار 31 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر 31 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔آفس آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آٹھ جنوری تک رخصت پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف منگل کی چھٹی پر ہوں گی جبکہ باقی دنوں میں موجود ہوں گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی