i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاریتازترین

April 15, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، آئندہ ہفتے سے تمام 8 ججز سنگل بنچ کے لئے دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کے ججز روسٹر میں 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔ جسٹس بابر ستار 18 اپریل سے کیسوں کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار بیرون ملک ہیں اور وہ 17 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔ چیف جسٹس کی منظوری سے خصوصی ڈویژن اور لارجر بنچز بھی دستیاب ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی