i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی اوقات کار کے بعد سنے گئے مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیںتازترین

October 08, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز سمیت کتنے مقدمات عدالتی اوقات کار کے بعد سنے گئے یہ اعداد وشمار سامنے آگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق 2018 سے اب تک مجموعی طور پر 759 کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے ، سال 2018 میں 137 مقدمات، 2019 میں 139، 2020 میں 138 کیسز عدالت کے دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے، اس کے علاوہ 2021 میں 180 اور رواں سال 2022 میں اب 165 کے کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ ہوچکی ہے، ہائی پروفائل سمیت جھگیوں والوں کے کیسز سمیت عام سائلین کے مقدمات کی سماعت کی بھی دفتری اوقات کے علاوہ ہوتی رہی ہے،جن ہائی پروفائل کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ سنی گئی ان میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماوں سمیت دیگر سیاسی کیسز شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی