i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست، محکمہ داخلہ پنجاب سمیت دیگرکو نوٹس جاری' سماعت آئندہ ہفتے تک ملتویتازترین

July 04, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے اور جیل کے انتظامی معاملات میں انٹلیجنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی