i پاکستان

اسلا م آباد، اسد قیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظتازترین

November 13, 2024

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہن ماء اسدقیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسدقیصر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔ دورانِ سماعت وکیل عائشہ خالد نے اسدقیصر کی درخواست استثنا دائر کی۔ عدالت میں اسدقیصر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ اسدقیصر کے خلاف توڑپھوڑ دفعات کے تحت تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی