اداروں کیخلاف تقریر اور جلا ؤگھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔ سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی استدعا کی۔ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ کا چالان تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعدازاں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی