سینیٹر اور نو منتخب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔ نو منتخب وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار بدھ 28 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایوان صدر میں وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے ایک گھنٹے بعد اسحاق ڈار نے سرنڈر کیا۔ عدالت نے حاضری کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 7اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی