پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار مانتے ہیں فائرنگ ہوئی، ریاست اپنے لوگوں کے ساتھ نا انصافی نہ کرے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کو مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، ادارے سب سے زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 26 نومبر کا بھی انصاف مانگتے ہیں، خوشی ہے کہ ٹربیونل کام کر رہے ہیں،یہ سب 151 کے ووٹرز ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے حق پر 8 فروری کے الیکشن میں ڈاکے ڈالے گئے۔مہربانو قریشی نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، موسی گیلانی پیش ہونے سے کیوں گھبرا رہے ہیں، فارم 47 والے نمونوں کو براجمان کرنے کے لیے سب کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی