i پاکستان

اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات،علاقائی امور پر گفتگوتازترین

September 05, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھروائیرپورٹ پر برطانوی حکام نے ڈپٹی وزیر اعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے لندن میں ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی