مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کے لیے کوئی پیغام نہیں۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کے لیے کوئی پیغام نہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی،انہوں نے کہا کہ کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہر فیصلے کی منظوری نواز شریف دیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی