ڈپٹی وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پارلیمنٹ میں خطاب سے قبل بلاول بھٹو زرداری ایوان سے اٹھ کر چلے گئے،منگل کے روز بلاول بھٹو زرداری نے جیسے ہی اپنا بجٹ اجلاس پر جاری تحریک پر بحث کے بعد خطاب ختم کیا تو پوائنٹ آف ارڈر پر اسحاق ڈار اپنی نشست پر کھڑے ہوئے تو ان کے خطاب سے قبل ہی بلاول بھٹو زرداری ایوان سے چلے گئے۔اسحاق ڈار جب خطاب کر رہے تھے تو بلاول بھٹو زرداری نے پیچھے مڑ کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا،انہوں نے جاتے ہوئے لابی میں بیٹھے ہوئے پارٹی کے کارکنوں کو ہیلو ھائے کیا اور ایوان سے رخصت ہو گئے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی