لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں حاضری مکمل ہونے پر واپس جانے کی اجازت دے دی ۔9 مئی جلا وگھیرا وکے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت سابق وفاقی وزیر نے عدالت سے استدعا کی کہ میری سرجری ہوئی ہے بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہوچکی ہے مجھے واپس جانے کی اجازت دے دیں۔ بعدازاں عدالت نے اسد عمر کو حاضری مکمل ہونے پر واپس جانے کی اجازت دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی