پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار رہا ، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس یا 0.82 فیصد بڑھ کر 90 ہزار 732 پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس کے فرق سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیے بغیر 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 994 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی