i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہتازترین

July 02, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کی صبح تقریبا 10 بج کر 21 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 554 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 378 پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس 379 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 824 پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی