i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 632 پوائنٹس اضافے سے بلند ترین سطح پرتازترین

October 24, 2024

پا کستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں ہفتے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ، جمعرات کو بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 632 پوائنٹس اضافے کے بعد 87 ہزار 826 کی سطح پر موجود ہے۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں کے ایس ای-100 انڈیکس 632 پوائنٹس یا 0.72 فیصد بڑھ کر 87 ہزار 826 پر پہنچ گیا۔ رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی۔کے ایس ای-100 انڈیکس کی موجودہ سطح 87 ہزار 826 پوائنٹس پر موجود ہے، لہذا رواں ہفتے اب تک 2 ہزار 576 پوائنٹس یا 3.02 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلسل تیسرے روز اضافے کا رجحان برقرار رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار 87 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی