پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 96 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔بازار حصص میں بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز ہی 605 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 96 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرکے 96461 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں 796 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 96653 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی