i پاکستان

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمعتازترین

December 07, 2022

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 592 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کے دستخط کیساتھ جمع کرائی گئی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ارشد شریف قتل سے متعلق رپورٹ آج ہی جمع کرانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ گزشتہ روز درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی