اردو کے عظیم شاعر سیماب اکبر آبادی کا74واں یوم وفات 31جنوری کو منایا جائے گا۔ سیماب اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر تھے۔ ان کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا۔سیماب آگرہ، اتر پردیش، میں پیدا ہوئے انہوں نے 1892 ء سے شعر کہنا شروع کر دیا تھا اور 1898 میں مرزا خان داغ دہلوی کے شاگرد ہو گئے تھے۔ سیماب کا پہلا مجموعہِ کلام''نیستاں''1923 میں چھپا تھا۔ انکی لکھی 70 کتابوں میں 22 شعری مجموعے ہیں جن میں ''وحی منظوم''بھی شامل ہے جس کی اشاعت کی کوشش 1949 ء میں ان کو پاکستان لے گئی جہاں کراچی شہر میں31جنوری 1951 میں ان کا انتقال ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی