i پاکستان

اردو ادب کے معروف ناول نگار اے حمیدکی بارہویں برسی (آج) منائی جائے گیتازترین

April 28, 2023

اردو ادب کے معروف ناول نگار اے حمیدکی بارہویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی۔ اے حمید (عبدالحمید) کا شمار اردو کے مقبول ترین کہانی کاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے دو سو سے زیادہ افسانے، ناول اور ڈرامے لکھے۔اے۔حمید کا پہلا افسانوی مجموعہ 'منزل منزل' کے نام سے شائع ہوا نوے کی دہائی میں انہوں نے بچوں کے لیے ایک سلسلہ وار ڈرامہ 'عینک والاجن' کے نام سے لکھا یہ ٹی وی ڈرامہ بے پناہ مقبول ہوا۔اے حمیدکی تحریر کردہ کتابوں کی تعداد دوسو سے زیادہ ہے۔ ان کی مقبول عام کتابوں میں پازیب،پھر بہار آئی، شہکار، مرزا غالب رائل پارک میں، جہنم کے پجاری، بگولے، دیکھوشہر لاہور، جنوبی ہند کے جنگلوں میں، گنگا کے پجاری ناگ، پہلی محبت کے آنسو، ویران حویلی کا آسیب، اداس جنگل کی خوشبو، چاند چہرے اور گلستان ادب کی سنہری یادیں، خفیہ مشن، وغیرہ شامل ہیں۔اے حمید29اپریل2011ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی