i پاکستان

اپوزیشن صبر سے کام لے،سلطان رائی کا دور چلا گیا ہے،اگر حکمت اور فراست سے کام نہ لیا گیا تو اپوزیشن کے لوگوں کے خلاف سخت حکمت عملی اختیار کی جائے گی،رہنما مسلم لیگ (ن) ملک ابرارتازترین

January 17, 2025

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا ہے کہ اپوزیشن صبر سے کام لے۔سلطان رائی کا دور چلا گیا ہے۔اگر حکمت اور فراست سے کام نہ لیا گیا تو اپوزیشن کے لوگوں کے خلاف سخت حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر گورننس کا نظام بہترین چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بصیرت کی وجہ سے ملک معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے ہمارے اتحادی ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتیمیں شرکت کر رہے ہیں۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران جماعت پر امریکہ اعتماد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا جمہوری نظام فوج اور حکومت مل کر چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مقتدر حلقوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی