i پاکستان

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور مستعفی ہونے کا مطالبہتازترین

July 18, 2024

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے، ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کاروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے پاپولر جماعت ہے، پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے، حکومت ایک دن پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے، یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔احمد خان بچھرکا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلی پنجاب کو پی ٹی آئی کے بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے، وزیر اعلی پنجاب صرف ہمارے خلاف کاروائیاں کروا رہی ہے، ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں ہماری حکمت عملی تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی